بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی ریاست نیوجرسی سے ایوان نمائندگان کی منتخب رکن ایڈم [آدم] حماوی [Adam Hamawy] نے حالیہ انٹرویو میں سی این این کے ساتھ بات کرتے ہوئے، میزبان کی جانب سے دباؤ کے باوجود ایران کو دشمن کہنے سے انکار کر دیا۔
حماوی نے، ـ جو ایوان نمائندگان کے 'نیو جرسی سے منتخب پہلے مسلمان' ڈیموکریٹ رکن ہیں اور قبل ازیں امریکی فوجی سرجن کے طور پر کام کر چکے ہیں، ـ اس سوال کے جواب میں کہ کیا وہ تہران کو امریکہ کا دشمن سمجھتے ہیں، کہا: "ہم نے انہیں تنازع کی طرف دھکیل دیا۔ چنانچہ میرے خیال میں دونوں فریقوں کو تھوڑا پیچھے ہٹ کر خود سے یہ پوچھنا چاہئے کہ 'کیا یہ (جنگ) ہم میں سے کسی کے لئے بھی مددگار ہے؟'"

ڈاکٹر آدم حماوی نے اس گفتگو میں میزبان کے اصرار کے جواب میں کہا: "ہم دوست بنانے کے بجائے اپنے لئے دشمن پیدا کر رہے ہیں۔"
سی این این کی میزبان پامیلا براؤن نے پھر اس بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ ایرانی کئی دہائیوں سے "مرگ بر امریکہ" کے نعرے لگا رہے ہیں، حماوی کو متاثر کرنے کے لئے دعویٰ کیا کہ "انہوں نے بہت سے امریکیوں کو قتل کیا ہے"؛ تاہم، اس منتخب رکن پھر بھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے اور جواب میں کہا: "ہم بھی کئی دہائیوں سے مرگ بر ایران کے نعرے لگا رہے ہیں۔ ہم نے بھی ان میں سے بہت سے لوگوں کو قتل کیا ہے۔ اس لئے ہمیں جس چیز سے ہمیں فائدہ اٹھانا چاہئے وہ صرف سفارت کاری ہے۔"
نیوجرسی سے ڈیموکریٹ رکن نے اس سوال کے جواب میں بھی کہ "کیا اسرائیل امریکہ کا اتحادی ہے، کہا کہ اسرائیل نے واشنگٹن کو ایران کے ساتھ جنگ کی طرف دھکیل دیا ہے۔"
حماوی نے گذشتہ ہفتے کانگریس کے وسط مدتی انتخابات میں فیصلہ کن کامیابی کے ساتھ، ریٹائرڈ ڈیموکریٹ رکن واٹسن کولمین کی جگہ لی اور امریکی کانگریس میں نیوجرسی ریاست سے منتخب ہونے والے پہلے مسلمان رکن بن گئے۔
"آدم حماوی" مصری نژاد امریکی سرجن ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ